ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاست کے 17مقامات پر بدعنوان سرکاری افسروں کے پاس سے قیمتی اثاثے ضبط

ریاست کے 17مقامات پر بدعنوان سرکاری افسروں کے پاس سے قیمتی اثاثے ضبط

Sat, 29 Dec 2018 23:43:42    S.O. News Service

بنگلورو،29؍دسمبر(ایس اونیوز) کل انسداد کرپشن بیورو کی طرف سے 17مقامات پر بیک وقت چھاپے مار کر جن پانچ بدعنوان افسروں کو بے نقاب کیا ان کے اثاثوں کی جانچ کے بعد ایک سرکاری افسر کے اثاثوں سے خود اے سی بی کے افسر دم بخورد رہ گئے ہیں۔ کوآپریٹیو سوسائٹی کے اڈیشنل رجسٹرار آر سری دھر کے پاس سے ضبط شدہ اثاثوں کی فہرست میں ایک سنیما گھر، ایک ساپنگ کامپلکس ، خاندان کے نام پر دو فلاٹ ، تین سائٹ ، زرعی زمین، 300 گرام سونا، 22 کلو چاندی ، کار نقد رقم ، انشورنس ، ساڑھے سات لاکھ روپیوں کا گھریلو سازو سامان وغیرہ برآمد ہوا ہے۔ داونگیرے کے محکمۂ زراعت کی ڈپٹی ڈائرکٹر ہمساوینی کے پاس سے ایک مکان ، گیارہ ایکڑ زمین ، دیڑھ کلو سونا، دو کلو چاندی، متعدد گاڑیاں ، نقد رقم ، بینک ڈپازٹ اور گھریلو سازو سامان برآمد ہوا ہے۔ منگلور میں سرکاری کالج کے لکچرار ڈی منجوناتھ کے ٹھکانوں پر چھاپے مارکر اے سی بی نے ایک مکان ایک سائٹ ساڑھے چارسو گرام سونا ، ایک کلو چاندی ، ایک کار ، ٹووہیلرس، بینک میں ساڑھے دس لاکھ روپے وغیرہ برآمد کئے ہیں۔ بی بی ایم پی میں محکمۂ ٹاؤن پلاننگ کے ڈپٹی ڈائرکٹر بسیٹپا کے پاس سے دو مکان ، ایک سائٹ ، ایک شاپنگ کامپلکس ، کار ، نقد رقم ، گھریلو سازو سامان، دو بینک لاکرس ، 37لاکھ روپے مالیت کے زیورات کے خریداری کے بل وغیرہ برآمد کئے گئے۔ میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے جونیئر انجینئر کے منی کے پاس سے دو مکان ، دو سائٹ ، ایک پٹرول پمپ ، ایک ایکڑ زمین، سونا چاندی، کار ، چار ٹو وہیلرس ، بارہ لاکھ روپیوں کی گھریلو اشیاء وغیرہ برآمد کی گئیں۔


Share: